کویتی وزیر خارجہ کا وفد کے ہمراہ دورہ  اسلام آباد 

Mar 18, 2021 | 11:13:AM

 (24نیوز) کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر المحمد الصباح دو روزہ سرکاری دورے پر  آج اسلام آباد آرہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق کویتی وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت داخلہ اور وزارت صنعت وتجارت کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا۔کویتی وزیر خارجہ  ہم منصب شاہ محمود قریشی سے تفصیلی بات چیت کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

کویتی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کیلئے مثبت اقدامات کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل کے ارکان کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کویت کے مثبت کردار کو تسلیم کرتا ہے۔پاکستان مسلمان ممالک کے درمیان یکجہتی کو مضبوط بنانے کیلئے کویت کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جومشترکہ مذہب و اقدا ر کے بندھنوں میں بندھے ہیں۔

مزیدخبریں