لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والےترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے،عثمان بزدار

Mar 18, 2021 | 12:54:PM
 لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والےترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے،عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا، لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام رہی، وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا عبرتناک انجام مفاد پرستوں کے لئے واضح پیغام ہے، پاکستان کے باشعور عوام کے سامنے اس ٹولے کی گھٹیا سیاست بے نقاب ہوچکی ہے، مرکز کے بعد پنجاب میں بھی پی ڈی ایم ناکام رہی اور آخر کار یہ خود مکافات عمل کا شکار ہوئی، قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔