سندھ ہائیکورٹ:سہولتوں کی فراہمی میں ناکامی،رکنیت معطل کی جاسکتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر 2 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نےایک حکم میں کہا ہےکہ ایم پی اے رتوڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کی جائے اور الیکشن کمیشن دونوں ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ارکان اسمبلی حلقے کے لوگوں کوسہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں، دیگر اضلاع میں بھی ممبر سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے اس کے علاوہ عدالت نے سیکرٹری سندھ اسمبلی سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔خیال رہےکہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ 2 روز قبل مقدمے کی سماعت کے بعد سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔