امریکاکا اگلے ہفتے روس پر پابندی عائد کرنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا 2020 کے صدارتی الیکشن میں مبینہ مداخلت کی وجہ سےاگلے ہفتے روس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرسکتا ہے۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ اگلے ہفتے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے روس کے خلاف پابندی کا اعلان کرے گا۔امریکی نیشنل انٹلیجنس کونسل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو کمزور کرنے کا اختیار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کونسل نے کہا”ہم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ پیوٹن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی امیدواری کو کمزور کرنے کا کام سونپا تھا“۔ روسی عہدیداروں کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعویداری کو مستحکم کرنے ، ووٹنگ کے عمل پر امریکی عوام کے اعتماد کو کمزور کرنے اور امریکہ میں سماجی و سیاسی عمل کو درہم برہم کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔