حکومت سب کیلئے گھرنہیں بناسکتی ،وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی نے نہیں سوچا تھا غریب لوگوں کیلئے گھر بنائے جائیں گے،25 سال پرانے منصوبے کو حقیقت میں بدلنا بڑی کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےمحنت کشوں کے لئے گھر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 25 سال پرانے منصوبے کو مکمل کر کے حقیقت میں بدلنا بڑی کامیابی ہے، کسی نے نہیں سوچا تھا غریب لوگوں کیلئے گھر بنائے جائیں گے، ہم نے پیچھے رہ جانے والے طبقے کو اوپر لانا ہے، کسی پر احسان نہیں کر رہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے، محنت کش کرائے کے مکان میں رہتے تھے، اب کرایہ قسطوں میں جائے گا اور گھر انکی ملکیت ہو جائے گا۔ نیا پاکستان درحقیقت نئی سوچ کا نام ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہحکومت سب کیلئے گھرنہیں بناسکتی ، گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرض کی فراہمی کا قانون لے کر آئے، شہروں میں مزدور، چھوٹے سرکاری ملازمین کیلئے بھی گھر بنانا ناممکن ہوتا ہے، اس منصوبے میں بینک شامل نہ ہوتے تو ہم یہ کام نہیں کرسکتے تھے، متعلقہ قانون کے عدالت میں زیر التوا ہونے کے سبب اس کام میں تاخیر ہوئی، متعلقہ قانون کو عدالت سے کلیئر ہونے میں 2 سال لگے۔
اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ محنت کش لوگ اپنے خون پسینے سے ملکی معیشت چلاتے ہیں،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام غریب کیلئے بہترین اقدا م ہے، ایک ہزار 508 خاندانوں کو گھر دیئے جا رہے ہیں،پروگرام کے تحت 3 لاکھ روپے کی سبسڈی لی، منصوبے کے تحت ایک گھر 23 لاکھ 24 ہزار کا ہے، 90 فیصد رقم آپ 5 سے 20 سال میں قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں۔کرائے کے گھر ختم کر کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دیئے، 10 فیصد ادا کرنے پر آپ کو گھر کی چابی اور قبضہ ملے گا۔