(24نیوز)انڈہ سیاست چل نکلی، کیپٹن(ر) صفدر بھی انڈہ کلب میں داخل ہوگئے ۔پشاور ہائیکورٹ میں نامعلوم شخص کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ پھینکا گیا جو نشانہ چونکنے کی وجہ سے ساتھ کھڑے لیگی کارکن کو جا لگا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پیشی پر آئے ن لیگی رہنما کیپٹن(ر) صفدر بھی انڈہ سیاست سے محفوظ نہ رہ سکے۔عدالت آمد پر نامعلوم شخص نے محمد صفدر پر انڈا مارنے کی کوشش کی ،خوش قسمتی سے انڈہ کیپٹن (ر) صفدر کی بجائے کارکن کو لگا۔کیپٹن (ر) صفدر ڈنڈا اٹھا کر نامعلوم شخص کی طرف دوڑے لیکن نامعلوم شخص رکشہ میں سوار ہوکر فرار ہوگیا۔بعدازاں لیگی کارکنوں نے نامعلوم شخص کو پیچھا کرکے پکڑ اور خوب درگت بنائی جس کے بعد حوالہ پولیس کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان ایک دوسرے کے رہنماؤں پر سیاہی، انڈے اور جوتے مارنے کا سلسلہ بڑھتا چلا جارہا ہےجس میں پچھلے چند روز میں شدت آگئی ہے۔
دریں اثنا پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تو وہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیپٹن محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی۔