اسلام آباد:ڈپلومیٹک انکلیو کےگیٹ پرفائرنگ کرنیوالا گرفتار، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Mar 18, 2021 | 16:06:PM
اسلام آباد:ڈپلومیٹک انکلیو کےگیٹ پرفائرنگ کرنیوالا گرفتار، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈپلومیٹک انکلیو کےگیٹ کے باہرفائرنگ کرنے والےشخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے  گرفتار کر لیا۔ 

 پولیس کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرنےوالے شخص کو گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کرنے والے شخص کا نام منصور علی ہے اوراس کاتعلق سرگودھا سے ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورڈی آئی جی آپریشن کوواقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔