این اے 75 ڈسکہ، الیکشن کمیشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چیف سیکرٹری کوصبح 4بجکر 22منٹ پر 7 فون کئے لیکن کوئی جواب نہیں ملا،چیف سیکرٹری کوٹیلی فون کالز 20 فروری کی صبح کی گئیں۔
الیکشن کمیشن نے دیگرافسروں کوکی گئی ٹیلی فون کالزکاریکارڈبھی جمع کرادیا، الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 38 پولنگ سٹیشنزپرفائرنگ کے واقعات پیش آئے،54 پولنگ سٹیشنزپر ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے کم تھا۔