پیپلزپارٹی کا 4 اپریل کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4 اپریل کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کراچی میں اہم اجلاس ہوا۔بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان اورنیئربخاری ،فیصل کریم کنڈی، قمرزمان کائرہ، نثار کھوڑو،مراد علی شاہ، چودھری منظور اور زمرد خان شریک ہوئے۔
اجلاس میں چار اپریل کو قائد عوام کی شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا،راولپنڈی میں جلسے کے بعد روایتی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا۔