(24نیوز) منگل کو ہونیوالے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں استعفوں پر اختلافات کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سینٹ میں قائد حزب اختلاف پر بھی تنازعہ پیدا ہوگیا،دونوں جماعتوں نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے اپنا اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے سینٹ میں شیری رحمٰان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے این پی اور بی این پی مینگل نے پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
واضح رہے کہ سینٹ میں پیپلر پارٹی کے 21 ارکان ہیں، جبکہ اے این پی اور بی این پی مینگل کے دو دو ارکان ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی 25 سینٹرز کے دستخطوں والی درخواست چند روز میں سینٹ سیکرٹریٹ میں دےگی۔دوسری جانب مسلم لیگ اعظم نزیرتارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے، سینٹ میں ن لیگ کی 18 اور جے یو آئی کی 5 نشستیں ہیں۔شاہد خان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ن لیگ کو دیا تھا، پی ڈی ایم کا اتفاق تھا کہ ن لیگ اپوزیشن لیڈر نامزد کرے گی اس لئے ن لیگ نے اعظم نذیر تارڑ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے ۔
ایک اور تنازع۔۔سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ہمارا ہوگا۔۔۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے
Mar 18, 2021 | 18:40:PM