بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہے، ہر صورت انتخابات کروائیں گے ، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہے، ہر صورت انتخابات کروائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومتی رہنماﺅں نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جلد کرنے کی ہدایت کردی۔
پرویز خٹک نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات نہ کروائے جائیں ،وزیراعظم نے کہاکہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہے،لہٰذا ہر صورت انتخابات کروائیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیم کو بلدیات انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل جلد حل ہونگے ۔