فواد چودھری اور شبلی فراز کی اسد قیصر سے ملاقات ،وزیراعظم کی جانب سے انتخابی اصلاحات کیلئے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال

Mar 18, 2021 | 19:29:PM
فواد چودھری اور شبلی فراز کی اسد قیصر سے ملاقات ،وزیراعظم کی جانب سے انتخابی اصلاحات کیلئے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری اور سینیٹر شبلی فراز نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
سپیکر اسمبلی اسد قصر نے کہاکہ آئینی اور انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماو¿ں سے مشاورت کی جائے گی۔ 


 اسد قیصر نے کہاکہ سینٹ انتخابات میں وقوع پزیر ہونے والے واقعات نے ملکی سیاست کو نقصان پہنچا ہے، موجودہ انتخابی قوانین اور طریق کار کو بدلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ سینٹ انتخابات کی شفافیت پر ہمیشہ کی طرح تمام سیاسی جماعتوں کی جانب تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ 
سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ انتخابات کے عمل میں آئینی ترامیم کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔