”ظلم کی انتہا“60 سالہ بوڑھے نے 12 سالہ بھتیجی کو اغواءکر کے شادی رچا لی

Mar 18, 2021 | 19:32:PM
 ”ظلم کی انتہا“60 سالہ بوڑھے نے 12 سالہ بھتیجی کو اغواءکر کے شادی رچا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرگودھا میں 60 سالہ بوڑھے امان اللہ نے دھوکہ دہی سے اپنی بارہ سالہ بھتیجی سے نکاح کرلیا۔عدالت کے حکم پر مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ پنج پیر نہنگ کے امان اللہ 12 سالہ بھتیجی قرہ العین کو دھوکے سے ساتھ لے گیا اور زبردستی نکاح پڑھوالیا۔
 لڑکی کے والد فیض حسین نے بطور ثبوت عدالت نے ان کی شادی کا نکاح نامہ پیش کیا جس پر فاضل جج محمد اعجاز رضا نے امان اللہ سمیت نکاح خواہ قاری فاروق اور شادی کے گواہان امان اللہ اور تنزیل الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ملزم امان اللہ بیماری کا بہانہ کرکے بھتیجی کو ساتھ لے گیا اور نکاح خواہ سے ملکر زبردستی شادی کرلیا۔لڑکی کے والدین کے کئی روز بعد علم ہوا جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔