60لاکھ جمع کراﺅ۔۔۔گلوکار عاطف اسلم کو ایف بی آر کا نوٹس

Mar 18, 2021 | 19:57:PM

(24نیوز) معروف گلوکار عاطف اسلم بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے عاطف اسلم کو ایڈوانس انکم ٹیکس جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا۔
عاطف اسلم کو ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 60لاکھ کی عدم ادائےگی پر نوٹس جاری کیا ۔
واضح رہے کہ تیسرے کوارٹر کا ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15مارچ مقرر تھی ۔

مزیدخبریں