فلم "زندگی تماشہ" ایشن فلم فیسٹیول کی بہترین فلم قرار

Mar 18, 2021 | 20:17:PM

(24 نیوز) فلم "زندگی تماشہ" کو ایشن فلم فیسٹیول ایوارڈ ملنے پر اداکارہ سمیعہ ممتاز کا کہنا ہے کہ فلم کی پذیرائی پورے ملک کی پذیرائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم زندگی تماشہ میں کام کرنے والی اداکارہ سمیعہ ممتاز نے ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم"زندگی تماشہ" میں کوئی اشتعال انگیز بات موجود نہیں، زندگی تماشہ نے بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کو ایشن فلم فیسٹیول جبکہ ہدایتکار سرمد کھوسٹ کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ فلم کی پذیرائی پورے ملک کی پذیرائی ہے۔
سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ فلم "زندگی تماشہ" کا پیغام ہم سب پر فٹ بیٹھتا ہے۔ جس کیلئے بنائی گئی ان کو بےخوف ہو کر دکھانا چاہتا ہوں۔ زندگی تماشہ کی کہانی ارد گرد کےواقعات سے بنائی گئی ہے، فلم کے حوالے سے مجھے ہر جگہ سے خاموشی سننے کو ملی ہے۔
واضح رہے حکومت پنجاب نے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کی نمائش روک دی تھی۔ اعتراضات اورتحفظات کے تدارک کیلئے کمیٹی قائم کی گئی تھی اورحتمی فیصلے تک فلم زندگی تماشا کی نمائش روکی گئی تھی۔
فلم کا موضوع حساس ہونے کی وجہ سے سرمد کھوسٹ کو دھمکیاں بھی دی گئیں اور ٹریلر بھی یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔ فلم کی کہانی ایک نعت خواں کے گرد گھومتی ہے جس سے ایک غلطی ہوجاتی ہے اور اس غلطی کے باعث اس کی زندگی تماشا بن جاتی ہے۔ 

مزیدخبریں