وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، کارکنوں کی رہائی اور مقدمات واپس لینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی،ایم کیو ایم وفد نے کارکنوں کی رہائی اورقائم مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کردیا،وفد نے ایم کیو ایم کے بند دفاتر کھولنے اور یونیورسٹی کے قیام کا بھی مطالبہ کردیا۔
وفد نے کہاکہ ہماراسب سے اہم مسئلہ کراچی کی ترقی ہے ،وزیراعظم نے وفدکو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہائی کراتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کریں گے،اتحادیوں سے کئے وعدے پورے ہوں گے۔
وزیراعظم کے اسد عمر کو ایم کیو ایم سے متعلقہ امور دیکھنے کی ہدایت کردی،وفد میں فیصل سبزواری،کنور نوید جمیل، امین الحق اور فروغ نسیم شامل تھے،وفاقی وزرامیں شیخ رشید،اسدعمر اور عبدالحفیظ شیخ بھی ملاقات میں موجودتھے۔