پیپلزپارٹی نے استعفوں سے کبھی انکار نہیں کیا،قمر الزمان کائرہ

Mar 18, 2021 | 21:43:PM
پیپلزپارٹی نے استعفوں سے کبھی انکار نہیں کیا،قمر الزمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے زرداری صاحب استعفوں سے انکار نہیں کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی آج بھی استعفوں کے مطالبوں پر کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے چوہدری منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لانگ مارچ یہاں منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو اب منسوخ ہوگیا۔ اب ذولفقار علی بھٹو کی برسی چار اپریل کو راولپنڈی میں ہی منائی جائے گی۔
کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو سمیت دیگر قیادت اس میں شریک ہو گی ،لانگ مارچ سمیت دیگر ایشوز پر بات ہوگی، جلسہ کہاں ہوگا جگہ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا تاہم لیاقت باغ ہو سکتا ہے۔ ہمیں جلسہ کرنے کے لئے کسی کی اجازت نہیں چاہئے۔
 انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کو جلسہ میں بلانے کا فیصلہ قیادت کرے گی،جب سے یہ اسمبلیاں بنی ہیں، ہم اس نظام کے ساتھ ہیں ،ہم نے کہا تھا کہ عمران خان قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ فارن فنڈنگ کیس کیلئے حکومت الیکشن کمیشن پر دباﺅ بڑھایا جارہا ہے، صدر صاحب کہتے ہیں کہ آپ دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں،تنظیمی عہدیدار راجہ شیراز کیانی سکینڈل پر فوری ایکشن لیا اور اس شخص کو فارغ کردیا۔
پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سینٹ میں لانے کیلئے سب جماعتوں کو حق ہے پی ڈی ایم کو اپنے خیالات پر قائل کیا اور اس کا فاعدہ ہوا، ہم استعفوں سے انکار نہیں کررہے۔ پی ڈی ایم کے فیصلے اتفاق رائے سے ہونے ہیں۔ زرداری صاحب نے ایسا کچھ نہیں کہا، اس محفل میں میاں نواز شریف نے بھی گفتگو ہوئی مناسب نہیں جو گفتگو اس محفل میں ہوئی سب بتاﺅ۔ 
 انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ڈیل کرلی، پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینٹ کا الیکشن بلاک نہیں ہوگا، سب نے پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید کی جس کے بعد پورے ملک میں پی ڈی ایم کو کامیابی ہوئی۔پی ٹی آئی سینٹ انتخابات میں ایکسپوز ہوئی۔ چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں تو بالکل ایکسپوز ہوئے، پیپلز پارٹی کے سٹانس سے پی ڈی ایم کو تقویت ملی ہے۔ استعفیٰ فوری دینے کے حق میں نہیں ہے۔