(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ میں کمی نہیں اضافہ ہونے جارہاہے،حفیظ شیخ ہی وزیرخزانہ رہیں گے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوارکی طرف سے پیسہ چلا،مصدقہ اطلاع کے مطابق 30کروڑروپے تک بھی ووٹ بکے ہیں، یوسف رضاگیلانی معاملے پربات نہیں کرسکتاکیونکہ کیس عدالت میں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ شریف خاندان میں 2مختلف سوچیں ہیں،شہبازشریف اورمریم کی سوچ مختلف ہے،ان کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارتبدیل نہیں ہورہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے،یہ 2پارٹیاں صرف عمران خان کوگرانے کیلئے اکٹھی ہوئیں،پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پنجاب میں عدم اعتمادہو،ن لیگ والے پنجاب میں عمران خان اورعثمان بزدارکیساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ڈی ایم نے جوڈوکراٹے کئے توجواب سندھ میں دیں گے،پہلی باروزیراعظم نے کہاپی ڈی ایم کےخلاف کوئی بیان نہیں دینا،عمران خان بالکل مطمئن دکھائی دے رہے ہیں،حکومت اورفوج کے درمیان اتنے اچھے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے،عمران خان نے الیکشن ریفارمزکیلئے بھی کہاہے،انہوں نے کہاکہ آصف زرداری ہوشیارآدمی ہیں،بینظیرسے شادی اورصدربننے تک آصف زرداری نے یہ مقام ہوشیاری سے حاصل کیا،شیخ رشید کاکہناتھا کہ مجھ پراورمولانافضل الرحمان پر3،3خودکش حملے ہوئے ہیں،یہ تواللہ کافیصلہ ہے کہ کس کاداناپانی ختم ہواہے،ان کاکہناتھاکہ شہزاداکبرکی ساری کوششوں کے باوجودنوازشریف واپس نہیں آئے،موجودہ حکومت نوازشریف کی دشمن نہیں بلکہ اسی حکومت نے باہربھیجا،ان کاکہناتھا کہ اگرمولانااسمبلی سے باہرہیں توبیٹاتواسی اسمبلی میں موجودہیں۔
شیخ رشید نے کہاکہ جوسیاست میں بات چیت کاراستہ بندکرے وہ سیاستدان ہی نہیں،بندگلی میں داخل ہوناسیاست دان کاکام نہیں،میں چاہتاہوں کہ تمام جماعتوں سے بات چیت کاسلسلہ شروع ہو،فضل الرحمان پہلے صرف مذہبی سیاست کولیڈکرتے تھے،اب قومی سیاست پرآئے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سکندرسلطان راجہ کوچیف الیکشن کمشنربنانے کامشورہ میرانہیں تھا،مجھے نہیں پتہ سینیٹ میں کیمرے کس نے لگوائے۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان سیاسی طورپرہیوی ویٹ ہیں،لوگ آج بھی عمران خان سے توقع کررہے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوارکی طرف سے پیسہ چلا،شیخ رشید
Mar 18, 2021 | 21:52:PM