پی آئی اے کا طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا

Mar 18, 2021 | 23:01:PM

(24 نیوز)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 306 کراچی سے لاہور آرہی تھی کہ نواب شاہ کے قریب طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا،کپتان طیارے کو آسمانی بجلی سے بچاتے ہوئے مزید بلندی پر لے گیا۔
ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سے طیارے کے پرائمری ریڈار کو بھی نقصان پہنچا،پی آئی اے کے کپتان نے طیارے کو لاہور ایئر پورٹ پر اتار دیا۔

ترجمان پی آئی اے نے جہاز پر بجلی گرنے کے حوالے سے کہاہے کہ کپتان کو محسوس ہوا تھا کہ جہاز کے دائیں پر کی طرف بجلی گری ہے ، لاہور لینڈ کرنے کے بعدانجینئرزنے چیک کیا تو بجلی گرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آئے ،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ طیارہ کو کلیئرکردیا تھا ۔

مزیدخبریں