مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح ہو گی یا نہیں؟بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خادم الحرمین الشرفین نے اعلان کیاہے کہ رمضان المبارک میں مسجد نبویﷺ میں نمازیوں کو آنے کی اجازت ہو گی ،مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح کی اجازت ہو گی ،نماز تراویح کے آدھے گھنٹے بعد مسجد کو بند کردیاجائے گا۔
انتظامیہ کاکہناہے کہ رات بھر مسجد بند رہے گی،نماز فجر سے 2 گھنٹے پہلے عبادت گزار دوبارہ آسکیں گے جبکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد نبوی ﷺ رات بھر کھلی رہے گی ۔
انتظامیہ کاکہناہے کہ اس دوران احتیاطی تدابیر اورنگرانی جاری رہے گی ،ایک وقت میں 60 ہزار عبادت گزار مسجد میں داخل ہو سکیں گے ،مسجد نبویﷺ کے اندر اورباہر سماجی دوری کو یقینی بنایا جائے گا۔