(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، کورونا وبائی صورتحال ،افغان امن عمل، مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا عالمی وبائی مشکلات کے باوجود، اقوام متحدہ سیکرٹیریٹ کا مسلسل فعال اور متحرک کردار ، آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پاکستان آپ کی دوبارہ بطور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ تعیناتی کیلئے بھرپور حمایت کریگا ۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے تحت عالمگیریت کے فلسفے پر کاربند ہے ، پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے بڑا معاون رہا ہے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے دوبارہ بطور سیکرٹری جنرل تعیناتی کیلئے پاکستان کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Mar 18, 2021 | 23:55:PM