تعلیمی بورڈز کابڑا فیصلہ ۔ پرائیویٹ طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان فورم انٹربورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے کیمبرج کی طرز پر ملک بھر میں پرائیویٹ طلبا کو بھی سائنس کے مضامین سے میٹرک کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آرٹس کی طرح اب طلبہ اسکولوں میں داخلہ لیے بغیر پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے سائنس کے مضامین کیساتھ امتحان دے سکیں گے ۔یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔اب پرائیویٹ انرولمنٹ کراکے ملک کے کسی بھی سرکاری و نجی تعلیمی بورڈ سے میٹرک سائنس کا امتحان دیا جاسکے گا۔نویں جماعت میں انرولمنٹ کے لیے عمر کی حد 14 سے کم کرکے 12 سال کردی گئی ۔ضیاءالدین یونیورسٹی ایکزامینیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر انصار کی جانب سے یہ سفارش پیش کی گئی تھی،میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ انٹر کے معاملے پر ایک کمیٹی بنا دی گئی جوآئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ووٹ کا فیصلہ ضمیر کے مطابق کروں گی ، حکومتی منحرف ایم این اے وجیہہ اکرم کا بڑا بیان