(24 نیورز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 5روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ہفتے کو بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ شمالی بلوچستان جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی سندھ میں آندھی اور گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
اتوار کو بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل کو گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کو بھی بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی بحران کا حل۔ ق لیگ اورایم کیو ایم نے فارمولا پیش کردیا