تحریک عدم اعتماد ۔۔چودھری برادران اور شہبازشریف میں ملاقات طے 

Mar 18, 2022 | 12:22:PM

(24نیوز)تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چودھری برادران اور شہبازشریف میں ملاقات طے ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق چودھری برادران کی پیر کو اسلام آباد میں شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوگی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی طرف سے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا جاسکتا ہے،مسلم لیگ ق کے دونوں وفاقی وزرا اگلے ہفتے کے دوران استعفیٰ دے سکتے ہیں، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات مولانا فضل الرحمان نے طے کروائی۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا نیا سلسلہ۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

مزیدخبریں