(مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس فیس بک اور انسٹاگرام کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس نے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی ایپ ٹک ٹاک کے چرچے، فیس بک کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ٹک ٹاک پر فیس بک کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہے اور اسے اب تک 23 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کر چکے ہیں، جبکہ اس پر کوئی پوسٹ بھی نہیں کی گئی۔
فیس بک کے اس ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ ہمارا ماننا ہے کہ لوگ تنہا کی بجائے اکٹھے زیادہ کام کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ گوگل پلے اسٹور پر فیس بک ایپ کا لنک بھی دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسی طرح انسٹاگرام نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا ہے جہاں ریلز کو پروموٹ اور اسے استعمال کرنے کی ٹپس شیئر کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحران کا حل۔ ق لیگ اورایم کیو ایم نے فارمولا پیش کردیا
دوسری جانب میٹا کی جانب سے یہ تصدیق کی گئی ہے کہ یہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ اصلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا نیا سلسلہ۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی