موت سے قبل خاتون سب انسپکٹر کا دل دہلادینے والا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رحیم یارخان میں خودکشی کرنیوالی جواں سالہ خاتون سب انسپکٹر کاایک جذباتی پیغام منظر عام پر آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پنجاب کےضلع رحیم یار خان میں جوان سالہ خاتون سب نے خودکشی کرلی تھی، موت کو گلے لگانے سے قبل خاتون سب انسپکٹر میری روز کا جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔
خودکشی سے قبل خاتون سب انسپکٹر نے ڈریسنگ روم کے شیشے پر لال رنگ سے ایک پیغام بھی درج کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہیں۔
میری روز نے پیغام میں لکھا کہ'دعا کرنا میری جان سکون سے نکل جائے ، میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھاسکے‘ پیغام میں اس بات کااندازہ لگایا جاسکتاہے کہ انہوں نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آخر خودکشی کی۔
پولیس کا کہناتھا کہ میاں بیوی کا جھگڑا رہتا تھا،ہفتہ کے روز میری روز کافون پر شوہر سے جھگڑاہواتواس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا نیا سلسلہ۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
واضح رہے کہ متوفی سب انسپکٹرمیری روز کی معصوم بیٹیاں ہیں۔خاتون رحیم یار خان میں سٹی اے ڈویژن کے پولیس اسٹیشن میں بطور انسپکٹر تعینات تھیں جن کا شمار ضلع کے بہترین افسران میں ہوتا تھا۔
ایس ایس پی کا کہناتھا کہ روز کے شوہر لاہور میں مقیم ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے جب کہ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی بحران کا حل۔ ق لیگ اورایم کیو ایم نے فارمولا پیش کردیا