اسلام آباد میں سیاسی گہما گہمی ،پاک آسٹریلیا ون ڈے اورٹی ٹونٹی سیریز لاہور منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں سیاسی گہما گہمی کی وجہ سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اورٹی ٹونٹی سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے راولپنڈی سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کی منتقل کا فیصلہ دونوں بورڈز، انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا ۔پی سی بی کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی طرح وائٹ بال سیریز کا انعقاد احسن طریقے سے ہو۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کی وجہ سے راولپنڈی میں ہونے والے چاروں میچز لاہور میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلاجائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی ٹیسٹ ،پچ پر ہتھوڑا چلانے پر وارنر کی اہلیہ کا دلچسپ ٹویٹ