سندھ میں گورنر راج پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ، شیخ رشید 

Mar 18, 2022 | 15:31:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، اس بات کو نہ بھولا جائے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ۔ شیخ رشید عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، اگر آج جمہوریت کو دھچکا لگا تو 10سال تک پچھتاو گے۔
شیخ رشید نے کہا جو لوگ جا چکے ہیں انہیں بھی کہتا ہوں واپس آجاو،ووٹنگ کس وقت ہوگی اس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کریں گے، ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے جلسے کے لیے الگ الگ مقام کا تعین کرلیں،تصادم کی طرف معاملہ نہیں جانا چاہیے، حالات سیاسی تصادم کے متقاضی نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد ۔۔چودھری برادران اور شہبازشریف میں ملاقات طے

مزیدخبریں