(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے سندھ ہاو¿س پر حملہ کرنے والے ارکان اسمبلی کو تھانے سے چھڑ والیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے منحرف ارکان کے خلاف احتجاج کیا ، کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا کر احتجاج کیا۔تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کارکنوں کو لیکر سندھ ہاﺅس پہنچے اور کارکنوں کیساتھ سندھ ہاﺅس کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی اس دوران کارکنوں نے سندھ ہاﺅس کا گیٹ بھی توڑ دیا اور منحرف ارکان کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
،فہیم خان نے دھمکی دیتے ہوئے ہوئے کہاکہ یہ ٹریلر تھا فلم ابھی باقی ہے،پی ٹی آرئی رکن قومی اسمبلی عطا اللہ بھی کارکنوں کے ہمراہ تھے، عطااللہ کاکہناتھا کہ باغی ارکان واپس آئیں عمران خان سے معافی مانگیں،پی ٹی آئی کا ورکر ان کا پیچھا کرے گا۔
پولیس نے سندھ ہاﺅس پر دھاوا بولنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو حراست میں لے لیا،اس کے بعدوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل نے سندھ ہاو¿س پر حملہ کرنے والے ارکان اسمبلی کو تھانے سے چھڑوا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا نیا سلسلہ۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی