(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کے سکولز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے بتایا کہ ملک میں لڑکیوں کے سکولز اگلے ہفتے سے کھول دیے جائیں گے۔وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ تمام سکولز لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے کھولے جا رہے ہیں لیکن لڑکیوں کے لئے کچھ شرائط ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ طالبات کو مردوں سے الگ اور صرف خواتین اساتذہ پڑھائیں گی تاہم کچھ دیہی علاقوں میں جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہوگی۔وزارت تعلیم کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ایسا کوئی سکول نہیں ہے جو اس سال بند ہو ، اگر کوئی سکول بند ہوتا ہے تو اسے کھولنا وزارت تعلیم کی ذمہ داری ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے اور پوری دنیا کی جانب سے افغان حکام سے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا جا رہا تھا۔افغان طالبان کی جانب سے لڑکوں کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے تھے اور پرائمری تک بچیوں کو بھی سکول جانے کی اجازت دیدی گئی تھی لیکن سیکنڈری سکول، کالجز اور جامعات کی لڑکیوں کو پالیسی بننے تک گھر پر رہنے کا کہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’گوری میم ‘ کی تصاویر نےسوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا