(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں ہولی سے ایک دن قبل دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع مندر پر حملہ کر دیا گیا،تقریباً 150 لوگوں کا ہجوم مندر میں گھس گیا اور وہاں توڑ پھوڑ کے علاوہ لوٹ مار بھی کی گئی۔ اس حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کےمطابق یہ حملہ ڈھاکہ کے رادھا کانتا مندر میں ہوا، جو اسکون کا حصہ ہے۔بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس حملے کی کچھ تصاویر اور معلومات شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مندر کی ایک دیوار گرائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ وہاں سے سامان بھی لوٹ لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ درشن کے لئے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے پولیس کو حملے کی اطلاع بھی دی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس سے قبل بھی بنگلہ دیش میں مندروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔پچھلے سال اکتوبر میں، چومنی میں واقع اسکون کے شری شری رادھا کرشنا گورا نتیانند جیو مندر پر بھی ہجوم نے حملہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس حملے میں 6 سے زائد افراد کی موت کی بھی خبریں آئی تھیں۔ اس کے ساتھ دیگر کئی شہروں میں مندروں پر بھی حملے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ’گوری میم ‘ کی تصاویر نےسوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا