پی ٹی آئی کارکنوں کا سندھ ہاﺅس پر حملہ، مریم نواز نے وزیراعظم کو مشورہ دےدیا

Mar 18, 2022 | 19:24:PM
سندھ ہائوس، اسلام آباد، پی ٹی آئی کارکنوں، حملہ، مریم نواز، ردعمل
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ ہاؤس اسلام آبادپر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے پر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت تو نہیں بچا سکتے ، اگرکوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی!۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہاکہ آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ، اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے لیکن یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک اور رکن اسمبلی کا بغاوت کا اعلان