منحرف ارکان کا گھیراؤ، پی ٹی آئی کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ

Mar 18, 2022 | 19:43:PM
 پی، ٹی، آئی ، کارکنان
کیپشن:  پی ٹی آئی کے کارکنان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں  پی ٹی آئی کے کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کارکنان کو منحرف ارکان کیخلاف ان کے حلقوں اور گھروں کے باہر بھرپور احتجاج کی ہدایات جاری کی  گئیں ۔کارکنوں کے ذریعے منحرف ارکان کو بھرپور پریشر میں لایا جائے گا ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آئی ایس ایف کے عہدیداروں کو بھی ہدایات جاری ہوئی تھیں، جس کے بعد آئی ایس ایف کے عہدیدار اور کارکنان سندھ ہاؤس پر حملہ آور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن جلسے جلوس ملتوی کریں،اگر کوئی مر گیا تو سب  پچھتائیں گے، چودھری شجاعت