(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ،ریڈزون کے باہر ایک کلومیٹر تک رقبہ بھی ریڈزون میں شامل کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈزون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال بھی شامل ہیں اس کے علاوہ شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک، ڈھوکری چوک کو بھی ریڈزون قراردے دیاگیا،مری روڈتھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا، چائنہ ایمبیسی بھی ریڈ زون ایریا قراردے دی گئیں۔
ضلع انتظامیہ نے سکیورٹی فورسز کو ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ریڈزون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ،اس کے علاوہ دفعہ 144 کو مزید دوماہ کیلئے لاگو کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک اور رکن اسمبلی کا بغاوت کا اعلان