ٹیکسی چلانے کا ارادہ کیا اور پھر دنیا بدل گئی، بڑے اداکار کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار امیتابھ بچن اپنےمداحوں میں بگ بی کے نام سے مشہور ہیں اور وہ اپنی عمر کے اس مرحلے میں بھی شوبز کی دنیا میں مسلسل سرگرم ہیں اور ہر طرح کی اداکاری میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، لیکن امیتابھ بچن کو یہ شہرت یوں ہی نہیں ملی، اس کے لئے انہوں نے بہت محنت بھی کی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن کو آج بالی ووڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے لیکن ایک وقت تھا جب انہیں نوکری کے لئے بھی سڑکوں پر چکر لگانا پڑتے تھے۔ آج اپنی محنت کی وجہ سے امیتابھ نے انڈسٹری میں یہ پہچان حاصل کی ہے۔ امیتابھ آج اپنی مضبوط آواز کے لئے بھی جانے جاتے ہیں لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں آل انڈیا ریڈیو میں اپنی آواز کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران امیتابھ بچن نے اپنے نہایت مشکل اور مشقت کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں ڈرائیونگ لائسنس لے کر ممبئی آیا تھا۔ بگ بی نے بتایا کہ ان کا خیال تھا کہ وہ اداکار نہیں بن سکتے اور وہ صرف ٹیکسی چلائیں گے۔ امیتابھ بچن نے مزید بتایا کہ پیسوں کی کمی کی وجہ سے میں کئی راتوں تک میرین ڈرائیو کے بینچ پر سوتا رہا۔
View this post on Instagram
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن کی پہلی فلم 'سات ہندوستانی' تھی، جس کے لئے انہیں 5 ہزار روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔بگ بی آج فلموں میں کام کرنے کیلئے کروڑوں روپے لے رہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’گوری میم ‘ کی تصاویر نےسوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا