ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ دیدیا

Mar 18, 2022 | 20:17:PM

(24 نیوز) ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مجیب الرحمان کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مجیب الرحمان کیانی نے اپنا استعفیٰ منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو بھجوادیا۔
یاد رہے کہ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مجیب الرحمان کیانی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، مجیب الرحمان کیانی ایڈووکیٹ 7 دسمبر 2018 کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات ہوئے تھے ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مجیب الرحمان کیانی نے مستعفی ہونے کی وجہ خرابی صحت اور فیملی ایشو قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک اور رکن اسمبلی کا بغاوت کا اعلان

مزیدخبریں