(24 نیوز)اسلام آباد پولیس نے سندھ ہاﺅس پر حملے کا پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ پی ٹی آئی کے 13 معلوم اور دیگر نامعلوم کارکنوں کیخلاف درج کیاگیا،مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں اس کے علاوہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں ،مقدمے میں مجموعی طور پر 5 دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
سندھ ہاﺅس پر حملہ کیس کی ایف آئی آر میں دو ایم این ایز کے نام غائب ہیں،سندھ ہاﺅس پر حملہ ایم این اے فہیم خان اور عطااللہ کی قیادت میں کیا گیا،تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ایف آئی آر میں صرف کارکنوں کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک اور رکن اسمبلی کا بغاوت کا اعلان