بلاول بھٹو نے سندھ ہاؤس پر حملے کو دہشتگردی پر مبنی کارروائی قرار دےدیا

Mar 18, 2022 | 21:54:PM


(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہاؤس پر حملے کو دہشت گردی پر مبنی کارروائی قرار دے دیا۔
 اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سندھ ہاؤس پر منظم منصوبہ بندی سے ہونے والا حملہ دراصل سندھ پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ درجنوں پولیس چوکیوں کو عبور کرکے حملہ آوروں کا ریڈ زون میں واقع سندھ ہاؤس پہنچنا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاق میں سندھ ہاو¿س دراصل سندھ کی ایک شناخت ہے، عمران خان نے سندھ پر لشکر کشی کرواکر اپنا اصل بغض ظاہر کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں تاہم ہم جانتے ہیں کہ سرکش عناصر سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔ 
انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں اور اعلی عدالتوں کے ججوں کے خاندانوں کی رہائش گاہ پر حملہ کرواکر عمران خان نے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کرنے والوں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرکے اپنی فسطائیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا چکے، اوچھے ہتھکنڈوں سے 172 کی حمایت حاصل نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہاﺅس پر حملے کا مقدمہ درج،کس کس کے نام شامل ؟ جان کر آپ حیران رہ جائینگے

مزیدخبریں