جھانوی  کپور کے نئےلکس، فلم’ گڈ لک جیری‘کی جلد ریلیز 

Mar 18, 2022 | 22:29:PM

جھانوی  کپور کے نئےلکس، فلم’ گڈ لک جیری‘کی جلد ریلیز 
جھانوی  کپور کے نئےلکس، فلم’ گڈ لک جیری‘کی جلد ریلیز 

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ  کی اداکارہ جھانوی کپور کی فلم’ گڈ لک جیری‘ ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھانوی کپور کی فلم گڈ لک کا مداح کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں،اس فلم سے جھانوی  کپور کے کچھ لکس سامنے آچکے ہیں، جنہیں دیکھ کر شائقین میں فلم دیکھنے کا جوش بہت بڑھ گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جھانوی کپور کی فلم ’گڈ لک جیری‘ براہ راست او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر ریلیز ہوگی۔

فلم ’گڈلک جیری‘ کو سدھارتھ سین گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ آنند ایل رائے اور سبھاشکرن، علی رضا فلم کے پروڈیوسر ہیں۔اس فلم میں جھانوی  کپورکے علاوہ دیبک ڈوبریال، میتا وششت، نیرج سود اور سوشانت سنگھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’گوری میم ‘ کی تصاویر نےسوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

مزیدخبریں