ترین گروپ کا اہم اجلاس ، جہانگیر ترین نے اہم پیغام دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے ترین گروپ کا اہم اجلاس ہواجس میں جہانگیر ترین نے گروپ کے ارکان کو متحد رہنے کا پیغام دیدیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ ترین گروپ نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ایما پر سندھ ہاؤس کا گھیراؤاور توڑ پھوڑ پر تشویش ہے ۔
اجلاس میں ترین گروپ سے چند اہم حکومتی شخصیات کے رابطے زیر بحث رہے، ان شخصیات سے ملاقات جہانگیر ترین کی اجازت سے مشروط کردی گئی ۔
اجلاس کے شرکا سے جہانگیر ترین نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے سیاسی صورت حال میں اہم پیش رفت کا عندیہ دیدیا، جہانگیر ترین نے گروپ کے ارکان کو متحد رہنے کا پیغام بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات