(24 نیوز)اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے منحرف ارکان کو 5 سال کیلئے نااہل کرنے کے آرڈیننس کی تردیدکردی۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید کاکہناتھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ،منحرف ارکان کو 5 سال نااہل کرنے کا کوئی آرڈیننس تیار نہیں ہوا،اٹارنی جنرل آفس میں ایسا کوئی آرڈیننس نہیں بنا۔
اٹارنی جنرل نے کہاکہ آرٹیکل 186 کے تحت صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ سے رائے لینے کا فیصلہ ہوا،صدارتی ریفرنس جلد دائر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہاﺅس پر حملے کا مقدمہ درج،کس کس کے نام شامل ؟ جان کر آپ حیران رہ جائینگے