وفاقی کابینہ کی گیس صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری

Mar 18, 2023 | 09:46:AM

(اویس کیانی) وفاقی کابینہ نے گیس صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔

سوئی ناردرن کے 50 ارب روپے قرض کا سود صارفین سے وصول کیا جائے گا۔ کابینہ نے سوئی ناردرن کو 50 ارب روپے قرض لینے کیلئے گارنٹی کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن ایل این جی درآمد کی مد میں پی ایس او کو ادائیگی کرے گا، وفاقی حکومت نے پی ایس او کو ممکنہ ڈیفالٹ سے بچانے کے اقدامات کئے ہیں۔

پی ایس او کے مختلف اداروں پر واجبات رکارڈ 773 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ سوئی ناردرن پی ایس او کا سب سے زیادہ 498 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت حال ہی میں گیس 112 فیصد تک مہنگی کرچکی ہے۔ گیس صارفین پر پہلے ہی 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں