(ویب ڈیسک) آئمہ بیگ نے ثمینہ پیرزادہ کے ویب شو میں اپنے پہلے کرش کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ 10 سال کی تھیں تو اُنہیں اپنے بڑے بھائی کے دوست پر پہلا کرش ہوا تھا۔
پاکستان میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے ایک پرانے انٹرویو پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پیج نے گلوکارہ کے مذکورہ بیان کو اپنی ایک خبر میں غلط انداز میں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ’ آئمہ بیگ کو پہلا کرش اپنے بھائی پر ہوا تھا جوکہ ان سے عمر میں 7 سال بڑے ہیں‘۔
آئمہ بیگ کے بارے میں سوشل میڈیا پیج کی جانب سے اس طرح کی خبر شائع کیے جانے کے بعد سے صارفین نے گلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس معاملے پر گلوکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے اس نوٹ میں لکھا ہے کہ’میں ایسی من گھڑت صحافت سے بالکل بیزار ہوں، کتنا خوفناک اور بے شرمی سے بھر پور نظریہ پھیلایا جارہا ہے، میں نہیں جانتی شاید یہ کوئی نیا ایجنڈا ہو لیکن کم از کم مجھے اس کا حصّہ نہ بنائیں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ لوگ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں‘۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ٹک ٹاکر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ویوز حاصل کرنے ہیں تو محنت کریں اور میرا پیچھا چھوڑ دیں، بہت ہوگیا آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیئے‘۔
آئمہ بیگ نے متعلقہ سوشل میڈیا پیج کے اپنی بات پر ڈٹے رہنے پر اپنے مؤقف کو ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث اپنے پرانے انٹرویو کا لنک بھی انسٹا اسٹوری پر شیئر کردیا۔
اُنہوں نے سوشل میڈیا سے اپنے بارے میں شائع کی گئی خبر کو ڈیلیٹ کرنے اور سرِ عام معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔