(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر شکرگڑھ کے سرحدی علاقے بارہ منگا کے نواحی بارڈر سے ڈرون کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی ساڑھے تین کلو ہیروئن کی بھارت اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
شکرگڑھ پولیس کے مطابق بارہ منگا سے ڈرون کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے والا 5 رکنی بین الاقوامی گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کلرسیداں،ملزم نے بھاوج، بھتیجی، بھتیجے اور بھانجے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
ڈی ایس پی شکر گڑھ رائے احسان الہیٰ نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے 3 ملزمان شکر گڑھ سے ہیں اور 2 کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ ملزمان سے ساڑھے تین کلو ہیروئن، اسلحہ، 8 بیٹریاں اور ڈرون کیمرہ برآمد ہوا ہے۔
رائے احسان الہیٰ نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ہیروئن جسم کے مختلف حصوں کے ساتھ ٹیپ سے لگا رکھی تھی، ملزمان ایک سال سے لاہور اوردیگرعلاقوں سے ہیروئن اسمگل کرتے تھے اور وٹس ایپ کے ذریعے دبئی سے لوکیشن اور ہدایات لیتے تھے۔