این سی او سی کی جانب سے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا نیا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کردیا۔
یہ فیصلہ کورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔ این سی او نے سول ایوی ایشن، وفاقی وزرات صحت اور صوبائی محکموں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
این سے او سی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی گائیڈ لائنز ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ رش والے مقامات، اسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔