جنگی جرائم پر عالمی عدالت کی جانب سے روسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے یوکرین سے بچوں کے اغواء میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بنیاد پر جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انگلش العربیہ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر مبینہ طور پر بچوں کی غیرقانونی ملک بدری اور یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روسی فیڈریشن میں بچوں کی غیرقانونی منتقلی کے جنگی جرم کے ذمہ دار ہیں۔
اس سے قبل اسی طرح کے الزام میں آئی سی سی نے روسی فیڈریشن کے صدر دفتر میں بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا الیکسیوینا کی گرفتاری کیلئے وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔ واضح رہے کہ ماسکو آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔
The International Criminal Court (ICC) issues an arrest warrant against Russian President Vladimir #Putin, accusing him of being responsible for war crimes committed in Ukraine.https://t.co/BR2slTpBhx pic.twitter.com/OmTPfu8rvU
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) March 17, 2023
یوکرین بھی آئی سی سی کا رکن ملک نہیں ہے لیکن کیف نے اپنے علاقے پر آئی سی سی کا دائرہ اختیار دے رکھا ہے اور آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے ایک برس قبل تحقیقات شروع کرنے کے بعد سے چار مرتبہ دورہ کیا۔
عدالتی بیان میں کہا گیا کہ اس بات پر یقین کرنے کیلئے معقول جواز موجود ہیں کہ روسی صدر نے بچوں کے اغواء کیلئے انفرادی، دوسروں کے ساتھ مشترکہ طور پر یا دوسرں کے ذریعے مجرمانہ کام کیا۔