(ویب ڈیسک) وسطی میانمار میں نامعلوم افراد نے 3 بدھ مت سمیت 22 افراد کو قریب سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق میانمار کی فوجی جنتا کے ترجمان نے بتایا کہ اس کے فوجی جنوبی شان ریاست کے علاقے پنلاونگ میں باغی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث رہے ہیں لیکن انھوں نے کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا۔
جنتا کے ترجمان زو من تون نے ایک بیان میں کہا کہ کے این ڈی ایف اور ایک اور باغی گروپ نان نینٹ کے گاؤں میں داخل ہوئے جب حکومتی فورسز مقامی لوگوں کی ملیشیا کے ساتھ سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے موجود تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب دہشتگرد گروپوں نے فائرنگ کی تو کچھ دیہاتی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم انہوں نے مزید تبصرے کیلئے رائٹرز کی متعدد کالوں کا جواب نہیں دیا جبکہ رائٹرز آزادانہ طور پر کسی بھی دعوے کی تصدیق نہیں کرسکا۔