جنگ عظیم دوم کے طیارے کے انجن سے لیس دنیا کی طاقتور ترین کار
Stay tuned with 24 News HD Android App
’(ویب ڈیسک) دی بیسٹ ‘ 1970 کی ایک لیجنڈ گاڑی ہے جس میں جنگ عظیم دوئم کے دوران استعمال ہونے والے طیارے کا انجن لگا ہوا ہے۔
1974 میں جان ڈوڈ نے اس گاڑی میں لڑاکا طیارے کا انجن نصب کیا تھا، یہ انجن رالز رائس نے برطانوی لڑاکا طیارے کیلئے بنایا تھا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے 1977 میں اس گاڑی کو دنیا کی طاقتور ترین گاڑی قرار دیا تھا۔
افواہ تھی کہ اس کی رفتار 418 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے لیکن یہ بات ابھی تک ثابت نہیں ہوسکی۔
گاڑی بنانے والے جان ڈوڈ گزشتہ سال انتقال کرگئے تھے، ان کی فیملی نے گاڑی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا اور 87 ہزار 800 ڈالر میں فروخت کر دی۔
مزید پڑھیں: دورانِ پرواز بھارتی پائلٹس کی غیر ذمہ داری، دونوں معطل
اس میں نصب میٹر کے مطابق یہ اب تک صرف 16 ہزار 93 کلومیٹر تک چلی ہے اور بہترین حالت میں ہے۔