(ویب ڈیسک )اسلام آباد سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گاڑی سے ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ عمران خان کئی گھنٹے سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہیں۔
عمرا ن خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہٰذا اپنا سٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد پولیس کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں، بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی۔
سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی اور حکم دیا کہ عمران خان سے حاضری کے دستخط ان کی گاڑی میں لے لیے جائیں۔