سونا مزید مہنگا ،غریب کی قوت خرید دم توڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سونے کی عالمی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ ، پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر کے اضافے سے 1989 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمتوں میں 3516 روپے کا اضافہ نظر آیا ہے ۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت بڑھنے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 584 روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 85.73 روپے بڑھ کر 1929 روپے کی سطح پر آگئی۔